Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
678 - 728
حدیث نمبر :678
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے علامات قیامت سے یہ ہے کہ لوگ مسجدوں میں شیخی فخرکیا کریں گے ۱؎(ابوداؤد،نسائی،دارمی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎   یہ حدیث اورحضرت ابن عباس کا گزشتہ فرمان اس ممانعت کی بہترین تفسیر ہے،یعنی ناجائز چیزوں سے مسجدسجانایا فخروریاء کے طریقہ پرمسجدسجانا منع ہے۔مسلمان شبِ قدر میں مسجدوں میں چراغاں کرتے اور جھنڈیاں وغیرہ لگاتے ہیں۔بعض لوگ اس حدیث کی بناء پر اس سے منع کرتے ہیں یہ غلط ہے۔جب شادی بیاہ میں ہمارے گھر آراستہ ہوتے ہیں تو متبرک تاریخوں میں اﷲ کے گھر کیوں آراستہ نہ ہوں۔
Flag Counter