Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
632 - 728
حدیث نمبر :632
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے اذان اورتکبیرکے درمیان کی دعا ردنہیں ہوتی ۱؎(ابوداؤد،ترمذی)
شرح
۱؎   ظاہر یہ ہے کہ اس سے اذا ن وتکبیر کے درمیان کا سارا وقت مرادہے کہ اس میں جب بھی دعا مانگے قبول ہوگی مگر بہتر یہ ہے کہ اذان سے متصل دعا مانگے تاکہ اگلی حدیث پرعمل ہوجائے۔بعض صحابہ نے عرض کیا کہ حضورہم اس وقت کیا دعا مانگیں؟فرمایا دین ودنیا کی امن وعافیت مانگو۔
Flag Counter