Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
605 - 728
حدیث نمبر :605
روایت ہے حضرت ابومحذورہ سے کہ ان کونبی کریم  صلی اللہ علیہ  وسلم نے اذان کے انیس کلمے سکھائے اور تکبیرسترہ کلمے ۱؎ (احمد،ترمذی،ابوداؤد،نسائی،دارمی اورابن ماجہ)
۱؎  حنفیوں کے نزدیک اذان کے پندرہ کلمے ہیں اوراقامت کے سترہ۔یہ حدیث اقامت کے دو۲دو۲بارہونے پر حنفیوں کی قوی دلیل ہے کیونکہ اگر اس کے کلمات ایک ایک بارہوتے تو۱۳کلمے ہوتے نہ کہ سترہ،لہذا یہ حدیث گزشتہ حدیث ابن عمر کی ناسخ ہے۔رہے اذان کے۱۹ کلمے اس کے متعلق عرض کیاجاچکا ہے کہ یہ حضرت شہادتیں آہستہ پڑھ گئے تھے،اس لئے دوبارہ آواز سے کہلوائے گئے،اس دن ۱۹ کلمے کہے،لہذا یہ واقعہ گزشتہ حدیث ابن عمرکے خلاف نہیں۔
Flag Counter