۱؎ یعنی اگرنماز کے وقت اتفاقًا آنکھ نہ کھلے اورنمازقضاہوجائے تو گناہ نہیں۔گناہ اس میں ہے کہ انسان جاگتا رہے اور دانستہ نماز قضاءکردے۔خیال رہے کہ اگروقت پر آنکھ نہ کھلنا اپنی کوتاہی کی وجہ سے ہو تو گناہ ہے جیسے رات کو بلاوجہ دیرمیں سونا جس سے دن چڑھے آنکھ کھلے یقینًا جرم ہے۔
۲؎ یعنی جب میں یاد آؤں تونمازپڑھو اس آیت کی اور بہت تفسیریں ہیں۔بہت پیاری اورقوی تفسیر وہی ہے جو خودحضورفرمائیں۔خیال رہے کہ یہاں یہ نہ فرمایا کہ جب نمازیادآجائے توپڑھو بلکہ فرمایا جب میں یاد آؤں تو پڑھو،کہ معلوم ہوا کہ خداکویاد رکھنے والانمازنہیں بھول سکتااورنماز پابندی کرنے والا ان شاءاﷲ خدا سے غافل نہیں ہوسکتا۔اس آیت کی اور بہت سی تفسیریں ہماری تفسیر"نورالعرفان"میں دیکھو۔