| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت رافع ابن خدیج سے فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب پڑھتے تھے تو ہم میں سے ایک اس وقت لوٹتا جب اپنے تیر گرنے کی جگہ کو دیکھ لیتا ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی مغرب سے فارغ ہوکراتنااجالاہوتا تھا کہ کمان سے پھینکا ہواتیرجہاں گرتانظر آتاتمام علماءکا اس پراتفاق ہے کہ نماز مغرب ہمیشہ اول وقت پڑھنی چاہئے۔