| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ یہ منافق کی نمازہے کہ بیٹھا ہواسورج کا انتظارکرتارہے حتی کہ جب پیلا پڑجائے اورشیطان کے دوسینگوں کے بیچ آجائے توکھڑاہوکرچار چونچیں مارے کہ ان میں اﷲ کا تھوڑا ہی ذکر کرے ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ اس حدیث سے تین مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ دنیوی کاروبار میں پھنس کرنماز عصر دیر سے پڑھنا منافقوں کی علامت ہے۔دوسرے یہ کہ غروب سے۲۰منٹ پہلے کراہت کا وقت ہے،وقت مستحب میں عصر پڑھنا چاہیئے۔تیسرے یہ کہ رکوع اورسجدہ بہت اطمینان سے کرنا چاہیئے،حضور نے جلدبازسجدے کومرغ کے چونچ مارنے سے تشبیہ دی جو وہ دانہ چگتے وقت زمین پرجلدی جلدی مارتاہے۔