| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم عصر اس وقت پڑھتے تھے کہ سورج بلنداورصاف ہوتاتھاکہ جانے والا اطراف مدینہ کی طرف جاتاوہاں اس وقت پہنچ جاتاکہ سورج بلندہوتاحالانکہ بعض اطراف مدینہ سے چارمیل یا اس کی مثل تھے ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اس حدیث سے نہ تو یہ ثابت ہوتاہے کہ عصردومثل سے پہلے پڑھتے تھے اور نہ یہ کہ عصراول وقت پڑھ لیتے تھے،حنفی وقت میں(غروب آفتاب سے ۵۰منٹ پہلے)عصر پڑھ کر اتنی دوربے تکلف چلاجاسکتا ہے۔طحاوی شریف میں ہے کہ حضرت ابوہریرہ اس وقت عصر پڑھتے جب دھوپ اونچے پہاڑ پرنظرآتی تھی۔اورسیدنافاروق اعظم نے اپنے عمّال کو لکھا کہ صحابہ کرام نمازعصردیرمیں پڑھتے تھے۔