| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ جب ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ظہرپڑھتے توگرمی سے بچنے کے لئے اپنے کپڑوں پرسجدہ کرتے تھے ۱؎(مسلم،بخاری)لفظ بخاری کے ہیں۔روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب گرمی تیز ہو نمازٹھنڈی کرو۔
شرح
۱؎ یہ گرمی فرش کی ہوتی تھی نہ کہ وقت کی۔سرکارظہرٹھنڈی کرکے پڑھتے تھےمگر فرش تپاہوتا تھا جیسے کہ اب بھی حرمین شریفین میں دیکھاجاتاہے۔اس سے معلوم ہوا کہ نمازی اپنے پہنے ہوئے کپڑے پرضرورۃً سجدہ کرسکتا ہے،یہی امام صاحب کا قول ہے۔