| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت محمد ابن عمرو ابن حسن ابن علی سے فرماتے ہیں ہم نے جابر ابن عبداﷲ سے حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھا فرمایاظہردوپہری میں پڑھتے تھے اورعصر جب کہ سورج صاف ہوتا اورمغرب جب کہ سورج ڈوب جاتاہے اورعشاءجب لوگ زیادہ ہوتے توجلدی پڑھ لیتے اورجب تھوڑے ہوتے تودیرمیں پڑھتے اورصبح اندھیرے میں ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اس کی شرح پہلے گزرگئی۔اس حدیث سے معلوم ہواکہ اگر وقت میں گنجائش ہوتولوگوں کے اجتماع کاخیال رکھاجائے۔ریل کا سا وقت نہ ہو کہ نمازی ہوں یا نہ ہوں نماز پڑھ لی جائے۔دیکھوحضورصلی اللہ علیہ وسلم کا عمل کہ اگر لوگ کم ہوتے تو عشاء دیر سے پڑھتے۔