Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
538 - 728
حدیث نمبر :538
روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ وہ معاہدہ جو ہمارے اوران کے درمیان ہے وہ نمازہے ۱؎  تو جس نے اسے چھوڑدیایقینًاکفرکیا۲؎ (احمد،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎   ان سے مراد منافقین ہیں،یعنی مسلمانوں اورمنافقین کے درمیان نماز ہی ایک وہ چیز ہے جو منافقوں کے لئے باعث امان ہے کہ اسی وجہ سے ہم انہیں قتل نہیں کرتے اور ان پر اسلامی احکا م جاری کرتے ہیں۔اب جو منافق نمازکوچھوڑ دے گا اس کاکفرظاہرہوجائے گا اوروہ لائق قتل ہوگا۔

۲؎  یعنی نماز کے چھوڑنے سے اس منافق کا کفرظاہرہوگیا۔یہ حدیث اس حدیث کی شرح ہے "مَنْ تَرَكَ الصَّلوٰۃَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْکَفَرَ"اس کا مطلب یہ نہیں کہ بے نمازی کافر ہے۔
Flag Counter