Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
478 - 728
حدیث نمبر :478
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے مردار کی کھالوں سے نفع حاصل کرنے کا حکم دیا جب پکالی جائیں ۱؎ (مالک،ابوداؤد)
شرح
۱؎   یہ حکم اباحت اور اجازت کا ہے نہ کہ وجوب کا۔مردار سے مراد خنزیر اور انسان کے سوا باقی حیوانات ہیں۔خیال رہے کہ مردار کی کھال تو پک کر پاک ہوتی ہے،لیکن ذبح شدہ جانور کی کچی کھال بھی پاک ہے،جانورحلال ہویاحرام حدیث بالکل صحیح ہے۔
Flag Counter