Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
419 - 728
حدیث نمبر :419
روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں فرمایا رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے کو جب ختنہ ختنے میں غائب ہوجائے تو غسل واجب ہے میں نے اور رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے یہ عمل کیا تو ہم نے غسل کیا ۱؎(ترمذی و ابن ماجہ)
شرح
۱؎   اُمّ المؤمنین نے اپنےفعل کا ذکر اظہاریقین کے لیے کیا یعنی میں یہ مسئلہ سناسنایا نہیں کہہ رہی حضور صلی اللہ علیہ  وسلم کی موجودگی میں اس پر عمل کرکے تجربہ کرچکی ہوں اوراس کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ اس مسئلے میں مہاجرین و انصار کا بڑا اختلاف ہوگیا تھا۔انصار کہتے تھے کہ بلا انزال غسل واجب نہیں تب ابوموسیٰ اشعری نے فرمایا کہ تم جھگڑا مت کرو میں اس کا فیصلہ حضرت عائشہ صدیقہ سے کراتا ہوں ضرورت کے موقع پر قرآن کریم نے بھی ایسی چیزوں کی تشریح فرمائی ہے فرماتا ہے:"لِفُرُوۡجِہِمْ حٰفِظُوۡنَ" اورفرماتا ہے:"بَعْدَ ذٰلِکَ زَنِیۡـمٍ"وغیرہ،لہذاحدیث پر کوئی اعتراض نہیں۔
Flag Counter