Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
415 - 728
حدیث نمبر :415
روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں میں نے عرض کیا یارسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم میں ایسی عورت ہوں جو اپنے سر کے بال گوندھتی ہوں تو کیا جنابت کے غسل کے لیئے انہیں کھولا کروں فرمایا نہیں تمہیں یہی کافی ہے کہ اپنے سر پر تین لپ پانی ڈال لیا کرو۔پھر اپنے پر پانی بہالیا کروتوپاک ہوجاؤ گی ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎  اسی بناء پرفقہاءفرماتے ہیں کہ عورت پرغسل میں سارے بال بھگونا فرض نہیں تمام کی جڑیں بھیگ جانا کافی ہیں۔اگر مرد کے بال ہوں تو پورے بھگونے پڑیں گے۔تین بار کی قید یقین حاصل کرنے کے لیے ہے ورنہ اگر ایک لپ سے ہی تمام جڑوں میں پانی پہنچ جائے تو کافی ہے۔اوراگرتین لپوں میں بھی نہ پہنچے تو ڈالنا ضروری ہے اور اگر اتنے سخت بال بندھے ہوں کہ بغیر کھولے ہوئے تمام کی جڑیں نہ بھیگ سکیں تو کھولنا ضروری ہیں۔
Flag Counter