Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
385 - 728
حدیث نمبر :385
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ وسلم نے کہ جب تم وضوکرو تو اپنی ہاتھ کی انگلیوں کا خلال کرو ۱؎(ترمذی)اور ابن ماجہ نے اسی طرح روایت کی اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎  بہتر یہ ہے کہ ہاتھوں کی انگلیوں کا خلال کہنیوں تک ہاتھ دھونے کے ساتھ کرے اور پاؤں کی انگلیوں کا خلال پاؤں دھونے کے ساتھ کرے لیکن اگر یہ دونوں خلال پاؤں دھوکر کئے جب بھی جائزکیونکہ واؤ صرف جمع چاہتا ہے۔
Flag Counter