| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات و دن میں جب بھی سو کر اٹھتے تو وضو سے پہلے مسواک کرتے تھے ۱؎ (احمد،ابوداؤد)
شرح
۱؎ ظاہر یہ ہے کہ یہ مسواک وضوء کی مسواک کے علاوہ ہے جس کا شمار وضوء میں نہ تھا۔یعنی بیدار ہو کر بھی مسواک کرتے تھے اور وضو میں بھی۔اس سے معلوم ہوا کہ وضو کے علاوہ ہر اس جگہ مسواک سنت ہے جہاں منہ میں بو پیدا ہونے کا احتمال ہو۔