| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ جب جنات کا وفدحضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا ۱؎ توعرض کیایارسول اﷲ اپنی امت کو منع فرمادیں کہ ہڈی گوبر یا کوئلہ سے استنجاء نہ کریں کیونکہ اس میں اﷲ نے ہماری روزی کی ہے تب ہم کو اس سے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمادیا ۲؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ اپنے اوراپنی قوم کی طرف سے ایمان لانے کے لیے جنات کے ایمان کا واقعہ کئی بار ہوا ہے،ان میں سے ایک موقعہ پر حضرت ابن مسعود حضور کے ساتھ تھے اسی بار یہ حکم فرمایا گیا۔ ۲؎ پہلے کہا جاچکاہے کہ کوئلہ اورہڈیاں جنات کی خوراک ہیں اورگوبر ان کے جانوروں کی،لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ مؤمن جن گنداگوبر کیوں کھاتے ہیں اور نہ یہ اعتراض کہ جب وہ گندا گوبر کھالیتے ہیں تو انہیں انسان کی گندگی بھی کھالینی چاہیئےکیونکہ ان کے جانور کی غذا یہ گندگی نہیں ہے۔