Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
357 - 728
حدیث نمبر :357
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ  علیہ وسلم جب پاخانے سے نکلتے تو فرماتے کہ شکر ہے اس اﷲ کا جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز دور کی اور مجھے عافیت(راحت بخشی) ۱؎ (ابن ماجہ)
شرح
۱؎  یہاں دونعمتوں پر خدا کا شکر ہے تکلیف دہ چیز یعنی فضلہ کا نکل جانا اورراحت کا ملنا اس طرح کہ اس کے ساتھ یہ آنتیں باہر نہ آگئیں۔یہ بات معمولی معلوم ہوتی ہے مگرغورکرو تو عظیم الشان نعمت ہے۔
Flag Counter