| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مذی کے متعلق پوچھاتو فرمایا کہ مذی سے وضو ہے اورمنی سے غسل ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎ حضرت علی مرتضیٰ کا یہ سوال حضرت مقداد کے ذریعہ تھا بلاواسطہ نہ تھاجیسا کہ پہلےگزر چکا،لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔منی و مذی میں یہ فرق ہے کہ منی شہوت توڑ دیتی ہے۔اور مذی بڑھا دیتی ہے۔،نیز منی دودھ کی طرح سفید اور گاڑھی لیسدار ہوتی ہے اور مذی پیشاب کی طرح مگر لیسدار۔