| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عباس سے فرماتے ہیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا تو کلی فرمائی اورفرمایا کہ اس میں چکناہٹ ہوتی ہے ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یہ حدیث کھانے کے وضو کی تفسیر ہے۔اس سے معلوم ہورہا ہے کہ چکنی چیزکھاکریا پی کر کلی کرنا چاہیئے اگرچہ آگ کی پکی ہوئی نہ ہو۔ظاہر یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کچا دودھ پیا تھاکیونکہ چکنی چیز کا اثر منہ میں رہتا ہے اگر اسی حال میں نماز پڑھی جائے تو اس کا اثر پیٹ میں پہنچتا رہے گا جوکراہت سے خالی نہیں۔(مرقاۃ)