| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ نہ بغیر پاکی کے نماز قبول اور نہ خیانت کے مال سے صدقہ و خیرات قبول ہے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یہاں طہارت سے وضو اورغسل دونوں مراد ہیں اور خیانت سے سارے حرام مال مراد،یعنی پاک ہو کر نماز پڑھو،اور حلال مال سے خیرات کرو،حرام مال اس کے مالک کو واپس کرو،اگر مالک کا پتا نہ چلے تو ا سکے مالک کی طرف سے خیرات کردو کہ اس کے لیے یہ حلال ہے۔