Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
282 - 728
الفصل الثالث

تیسری فصل
حدیث نمبر :282
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے کہ جنت کی چابی نماز ہے اور نماز کی چابی پاکی  ۱؎(احمد)
شرح
۱؎ یعنی جنت کے درجات کی چابی نماز ہے،لہذا یہ حدیث اس کے خلاف نہیں کہ جنت کی چابی کلمۂ طیبہ ہے کہ وہاں نفس جنت کی چابی مراد ہے،اگرچہ نماز کی شرائط بہت ہیں وقت،قبلہ کو منہ ہونا وغیرہ،لیکن طہارت بہت اہم ہے اسی لئے اسے نماز کی چابی فرمایا گیا۔
Flag Counter