| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت ابن عمرسے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو پاکی پر وضو کرے اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی جس کا پچھلی نماز کا وضو ہو اور پھر اگلی نماز کے لئے وضو کرے تو یہ وضو بیکاروعبث نہیں ہے،بلکہ اس پر بہت ثواب ہے۔خیال رہے کہ وضو پر وضومستحب ہے جب کہ پہلے وضو کے بعد نماز یا ایسی عبادت کرلی گئی ہو جو وضوء پرموقوف ہو،ورنہ باربار وضوء کیے جانا مکروہ اور پانی کا اسراف ہے۔لہذا حدیث پر کوئی اعتراض نہیں اورنہ فقہ کا مسئلہ اس حدیث کے خلاف ہے۔