Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
279 - 728
حدیث نمبر :279
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے کہ مؤمن کا زیوروہاں تک ہی پہنچے گا جہاں تک وضو کا پانی پہنچے ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎  حِلْیَہْ ح کے کسرہ سے،بمعنی رونق وحسن ہے اور ح کے زبر سے بمعنی زیور۔حدیث میں دونوں قرأتیں ہیں،وضوءواؤ کے پیش سے اس ہی مشہوروضوءکو کہتے ہیں اور واؤ کے زبر سے وضوء کا پانی۔یہاں واؤ کے زبر سے ہے یعنی جہاں تک وضو کا پانی پہنچے گا وہاں تک نوراوررونق وزینت ہوگی یا وہاں تک زیور پہنایا جائے گا۔دنیا میں مسلمان مرد کو زیور پہننا حرام تاکہ وہ جہاد کی شجاعت نہ کھو بیٹھے جنت میں زیوروہاں کی نعمتوں میں سے ہوگا۔
Flag Counter