Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
101 - 728
حدیث نمبر :101
روایت ہے ابو موسیٰ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے دل کی مثال اس پر کی سی ہے جو میدانی زمین میں ہو جسے ہوائیں ظاہروباطن الٹیں پلٹیں ۱؎   (احمد)
شرح
۱؎  دل گویا پَتّہ ہے دنیا بڑا میدان اورصحبتیں تیز ہوائیں اگر یہ پتہ کسی بھاری پتھر کے نیچے آجائے تو ہواؤں کی زد سے محفوظ رہتا ہے اگر ہم گنہگارکسی شیخ کی پناہ میں آجائیں تو ان شاءاﷲ بے دینی سے محفوظ رہیں گے بیعت مرشد کا یہ ہی منشاءہے۔
Flag Counter