عَزَّوَجَلَّ ثواب ہی ثواب ہے اور اگر آپ کی انفِرادی کوشش سے کسی نے گناہوں سے توبہ کر کے سنّتوں بھری زندگی گزار نی شروع کر دی پھرتو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کے بھی وارے نیارے ہو جائیں گے ۔ آیئے اِس ضِمن میں اِنفرادی کوشِش کی ایک مَدَنی بہار سنتے چلیں چُنانچِہ شہر قُصُور( پنجاب ،پاکستان) کے ایک نوجوان اسلامی بھائی کی تحریر بالتَّصَرُّف پیش کرتا ہوں: '' میں اُن دنوں میٹرک کا طالبِ علم تھا،'' بُری صُحبت کے باعِث زندگی گناہوں میں بسر ہو رہی تھی، مزاج بے حد غُصیلا تھا اور بد تمیزی کی عادتِ بد اِس حد تک پَہنچ چکی تھی کہ والِدصاحِب کُجا داداجان اور دادی جان کے سامنے بھی قینچی کی طرح زَبان چلاتا ۔ ایک روزتبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا ایک مَدَنی قافِلہ ہمارے مَحَلّے کی مسجِد میں آ پہنچا ، خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ میں عاشِقانِ رسول سے ملاقات کیلئے پَہنچ گیا۔ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشِش کرتے ہوئے مجھے درس میں شرکت کی دعوت پیش کی، ان کے میٹھے بول نے مجھ پر ایسا اثر کیا کہ میں ان کے ساتھ بیٹھ گیا ۔ انہوں نے درس کے بعد انتِہائی میٹھے انداز میں مجھے بتایا کہ چند ہی