میٹھےبول |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! زَبان اگرچِہ بظاہر گو شت کی ایک چھوٹی سی بَوٹی ہے مگر یہ خدائے رحمن عزوجل کی عظیم الشان نعمت ہے۔اِس نعمت کی قد ر تو شاید گونگا ہی جان سکتا ہے۔ زَبان کا دُرُست استِعمال جنَّت میں داخِل اور غَلَط استِعمال جہنَّم سے واصِل کر سکتاہے۔ اگر کوئی بدتر ین کا فربھی دل کی تصدیق کے ساتھ زَبان سے
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
پڑھ لے تو کفر و شرک کی ساری گندگی سے پاک ہوجاتا ہے اس کی زَبان سے نکلا ہوا یہ کَلِمۂ طیِّبہ اس کے گزَشتہ تمام گناہوں کے مَیل کُچیل کو دھوڈالتا ہے۔زَبان سے اداکئے ہوئے اس کلمۂ پاک کے با عِث وہ گناہوں سے ایسا پاک و صاف ہوجاتا ہے جیسا کہ اُس روز تھا جس رو ز اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔ یہ عظیم مَدَنی اِنقِلاب دل کی تائید کے ساتھ زَبان سے ادا کئے ہوئے کلمے شریف کی بدولت آیا ۔
ہر بات پر سال بھر کی عبادت کاثواب
اے کاش ! ہم بھی اپنی زَبان کا صحیح استِعمال کر نا سیکھ لیں۔ اللہ و رسول