میٹھےبول |
کو سلام کرے پھر بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کر ے اس کے بعد سورۃُ الِاخلاص شریف پڑھے۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَل روزی میں بَرَکت ، اور گھر یلو جھگڑوں سے بچت ہو گی(3) اپنے گھر میں آتے جاتے محارِم ومَحرمات (مَثَلاً ماں، باپ ، بھائی،بہن، بال بچّے وغیرہ)کوسلام کیجئے(4) اللہُ عَزَّوَجَلَّ کا نام لئے بغیر مَثَلاً بسم اللہ کہے بِغیر جو گھر میں داخل ہوتا ہے شیطان بھی اُس کے ساتھ داخِل ہو جاتا ہے (5) اگر ایسے مکان(خواہ اپنے خالی گھر) میں جانا ہو کہ اس میں کوئی نہ ہو تو یہ کہئے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللہِ الصّٰلِحِیْن
(یعنی ہم پر اوراللہُ عَزَّوَجَلَّ کے نیک بندوں پر سلام )فِرِشتے اس سلام کا جواب دیں گے۔
( رَدُّالْمُحتارج۹ ص ۶۸۲)
یا اس طرح کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ
(یعنی یا نبی آپ پر سلام ) کیونکہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالیٰ عليہ وسلم کی رُوحِ مبارَک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرما ہوتی ہے۔
(بہارِشريعت حصّہ۶ا ص۹۶، شرح الشّفاء للقاری ج۲ص۱۱۸)
(6) جب کسی کے گھر میں داخل ہونا چاہیں تو اِس طرح کہئے : السلامُ علیکم کیا میں اندر آسکتا