Brailvi Books

میٹھےبول
45 - 48
'' مدینے کی حاضِری'' کے بارہ حُرُوف کی نسبت سے گھر میں آنے جانے کے 12 مَدَنی پھول
(1)جب گھرسے باہَر نکلیں تو یہ دُعا پڑھئے :''
 بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ''
ترجمہ ـ: اللہُ  عَزَّوَجَلَّ کے نام سے ،میں نے اللہُ  عَزَّوَجَلَّ پر بھروسہ کیا ۔اللہُ  عَزَّوَجَلَّ کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوَّت۔
(ابوداو،د، ج۴ ص۴۲۰ حدیث۵۰۹۵)
 اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس دعاکوپڑھنے کی بَرَکت سے سیدھی راہ پر رہیں گے ، آفتوں سے حفاظت ہو گی اور اللہُ  الصَّمَدعَزَّوَجَلَّ کی مدد شاملِ حال رہے گی(2) گھرمیں داخل ہونے کی دعا :
 اَللّٰھُمَّ اِنِّیۤ اَسْأَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللہِ خَرَجْنَا وَ عَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا۔
(اَیضاً۔حدیث۵۰۹۶)
 (ترجمہ ـــ: اے اللہُ  عَزَّوَجَلَّ!میں تجھ سے داخل ہونے کی اور نکلنے کی بھلائی مانگتاہوں،اللہُ  عَزَّوَجَلَّ کے نام سے ہم (گھر میں ) داخل ہوئے اور اسی کے نام سے باہر آئے اور اپنے رب اللہُ  عَزَّوَجَلَّ پر ہم نے بھروسہ کیا ) دعا پڑھنے کے بعد گھر والوں
Flag Counter