Brailvi Books

میٹھےبول
4 - 48
ورنہ آپ کے کُتّے کی دُم مجھ سے اچھی ہے جبکہ وہ آپ کا فرمانبردار و وفادار رہے ۔'' چُونکہ وہ ایک باعمل مُبلِّغ تھے غیبت وچُغلی، عیب جوئی اور بد کلامی نیز فُضول گوئی وغیرہ سے دُور رہتے ہوئے اپنی زَبان ذکرُ اللہ عزوجل سے ہمیشہ تَر رکھتے تھے لہٰذا ان کی زَبان سے نکلے ہوئے میٹھے بول تا ثیر کا تیر بن کر تگودار خان کے دل میں پَیوَست ہو گئے کہ جب اس نے اپنے ''زہریلے کانٹے'' کے جواب میں اس باعمل مبلِّغ کی طرف سے ''خوشبودار مَدَنی پھول'' پایا توپانی پانی ہوگیااور نرمی سے بولا: آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میرے مہمان ہیں میرے ہی یہاں قِیام فرمایئے ۔چُنانچِہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس کے پاس مُقیم ہوگئے۔ تگودار خان روزانہ رات آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں حاضِر ہوتا، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نہایت ہی شفقت کے ساتھ اسے نیکی کی دعوت پیش کرتے۔آپ کی سَعیِ پیہم نے تگودار خان کے دل میں مَدَنی انقِلاب بر پا کردیا! وُہی تگودار خان جو کل تک اسلام کو صَفْحَۂ ہستی سے مٹانے کے درپے تھا آج اسلام کا شیدائی بن چکا تھا۔ اسی باعمل مبلِّغ کے ہاتھوں تگودار خان اپنی پوری تاتاری قوم سمیت مسلمان ہوگیا۔ اس کا اسلامی نام