Brailvi Books

میٹھےبول
3 - 48
میں گور اندھیری میں گھبراؤں گا تنہا 		امداد مری کرنے آجانا مرے آقا

روشن مِری تُربت کو لِلّٰہ شہا کرنا 		جب نَزع کاوقت آئے دیدار عطا کرنا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ  تعالٰی علٰی محمَّد
    خُراسان کے ایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو خواب میں حکم ہوا: '' تا تا ری قوم میں اسلام کی دعوت پیش کرو !'' اُس وَقت ہلا کو خان کابیٹا تگودار خان بَر سرِ اِقتِدار تھا۔ وہ بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سفر کر کے تگودار خان کے پاس تشریف لے آئے۔ سنّتوں کے پیکر بارِیش مسلمان مبلِّغ کو دیکھ کراسے مسخری سوجھی اور کہنے لگا:'' میاں! یہ تو بتا ؤ تمہاری داڑھی کے با ل اچھے یا میرے کُتّے کی دم ؟'' بات اگرچِہ غصّہ دلانے والی تھی مگرچونکہ وہ ایک سمجھدار مبلِّغ تھے لہٰذا نہایت نرمی کے ساتھ فرمانے لگے:'' میں بھی اپنے خالقِ ومالِک  اللہ عَزَّوَجَلَّ کا کتّا ہوں اگر جاں نثاری اور وفاداری سے اسے خوش کرنے میں کامیاب ہوجاؤں تو میں اچّھا
Flag Counter