Brailvi Books

مزارات اولیاء کی حکایات
45 - 48
روح اُس پر لعنت کرتی ہے جب تک واپَس آتی ہی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی لعنت میں ہوتی ہے۔  
			(فتاوٰی رضویہ ج۹ ص۵۵۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (۱۵)  مفتیِٔ دعوتِ اسلامی کی جب قبر کُھلی 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی  کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے،ہرماہ کم از کم تین دن کیلئے مَدَنی قافِلے میں سفر کرتے رہئے اور فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے روزانہ مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر مَدَنی ماہ کی ابتِدائی دس تاریخوں کے اندر اندر اپنے ذمے دار کو جمع کرواتے رہئے۔آیئے ترغیب و تحریص کیلئے آپ کو ایک مَدَنی بہار سناؤں :شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اپنی کتاب’’غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘  صفحہ466پر لکھتے ہیں : تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ،دعوتِ اسلامی کی’’ مرکزی مجلسِ شوریٰ ‘‘کے رُکن مُفْتِی ٔ دعوتِ اِسلامی الحاج اَلحافِظ اَلقاری حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد فاروق العطاری المدنی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کے بارے میں میراحُسنِ ظن ہے کہ وہ دعوتِ اسلامی کے مخلِص مبلِّغ اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرنے والے  بزرگ تھے اورگویا اس حدیث ِ پاک کے مصداق تھے :’’ کُنْ فِی الدُّنْیَا کَاَنَّکَ غَرِیْبٌ یعنی دنیا میں اس طرح رہو کہ گویا تم مسافر ہو ۔‘‘(صحیح البخاری ج۴ ص۲۲۳ حدیث۶۴۱۶) ۱۸محرم الحرام۱۴۲۷ھ بمطابق  17- 2-2006 بروز جُمُعَہ نَمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعداپنی قِیام گاہ  (واقِع گلشنِ اقبال، بابُ المدینہ کراچی )میں اچانک حَرَکتِ قلب بند ہونے کے سبب بَعُمر تقریباً 30 برس جوانی کے عالم میں انتقال فرماگئے تھے ۔آپ