Brailvi Books

مقصدِ حیات
56 - 56
فکرِ مدینہ پر اِسْتِقَامَت کا آسان طریقہ
میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو!اگرآپ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ استقامت کے ساتھ روزانہ فِکْرِ مدینہ کی سعادت حاصل ہو تو اس کے لیے آپ ایک وقت مقرر فرما لیجئے، مثلاً آپ کی دکان ہے یا آفس جاتے ہیں اور رِزْق میں برکت کی نِیَّت سے وہاں قرآنِ پاک کی تِلاوت کی سَعادَت کے ساتھ اَوْرَاد و وَظائف پڑھتے ہیں تو ان معمولات میں فِکْرِ مدینہ جیسے بابرکت کام کو بھی شامِل کر لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ رِزْق میں برکت کے ساتھ فِکْرِ مدینہ کرنے میں ایسی اِسْتِقامَت حاصِل ہو گی کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ (کسی بھی نماز کے بعد یا سونے سے قبل کا وقت بھی مقرر کیا جاسکتا ہے) تمام اسلامی بھائی نِیَّت فرما لیجئے کہ وَقْت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے خود احتسابی(Accountability Self) کے لیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّوقتِ مقررہ پر پابندی کے ساتھ فِکْرِ مدینہ ضرور کریں گے۔
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ 
اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم