Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
1 - 33
پہلے اسے پڑھ لیجئے
    سیِّدُ الْمُرسَلین، خاتَمُ النَّبِیِّین ، جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا ،''اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم !اگر اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعے کسی ایک کو بھی ہدایت دے دے تو یہ تمہارے لئے سُرخ اونٹوں سے بہتر ہے ۔''
 (سنن ابو داؤد ، ج۳، ص ۴۵۰،الحدیث۳۶۶۱)
حضرت سیِّدُنا کعبُ الاحبار رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ'' جنت الفردوس خاص اُس شخص کے لئے ہے جو نیکی کی دعوت دے اور برائی سے منع کرے۔''(تنبیہ المغترّین ص۲۹۰ )

    اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ہردور میں امّتِ محبوب علی صاحبھا الصلوٰۃ والتسلیم کو ایسی نابغہ روزگار ہستیاں عطا فرمائیں جنہوں نے نہ صرف خُود
اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر
 (یعنی نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرنے)کا مقدَّس فریضہ بطریقِ اَحسن انجام دیا بلکہ مسلمانوں کو اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔ایسی ہی ایک ہستی شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔرقادِری رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ بھی ہیں جنہوں نے آج سے تقریباً27سال قبل۱۴۰۱؁ھ مطابق1981ء میں بابُ المدینہ کراچی میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک''دعوتِ اسلامی'' کے مَدَنی کام کا آغازاپنے چند رُفَقاء کے ساتھ کیا ۔ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ وہ یادگار سَلَف شخصیت ہیں جو کہ کثیرُالکرامات بُزُرگ ہونے کے ساتھ ساتھ عِلماً و عَمَلاً، قولاً و فِعلاً ، ظاہِراًو باطِناً اَحکاماتِ الہٰیہ کی بجاآوری اور سُنَنِ نَبَوِیَّہ کی پَیرَوی کرنے اور کروانے کی بھی روشن نظیر ہیں۔ آپ دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی احساسِ ذِمَّہ داری اور تقوٰی و پرہیز گاری کی بَرَکتیں''دعوتِ اسلامی '' سے وابستہ ہونے والے اِسلامی
Flag Counter