مدینےکا مسافر |
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ؕ
دُرُودِ پاک کی فضیلت
شیخِ طریقت ،امیرِاَہلسنّت ، با نیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ اپنے رسالے ضیائے دُرُودوسلام میں فرمانِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلم نقْل فرماتے ہیں: ''اے لوگو! بے شک بروز قِیامت ا س کی دَہشتوں اورحساب کتاب سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے ۔' '
(فردوس الاخبار،ج۲ ص ۴۷۱حدیث ۸۲۱۰مطبوعہ دارالفکر بیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(1)مد ینے کا مسافِر
بابُ المدینہ (کراچی) کے عَلاقہ نیا آباد کے ایک مُبلّغِ دعوتِ اسلامی کے بیان کا لبِّ لباب ہے کہ میرے والِدِ بُزُرْگوار حاجی عبدُالرّحیم عطّاری (پٹنی) جن کی عمر کم و بیش70سال تھی۔ ابتِدائی دَور دُنیا کی رنگینیوں کی نَذْر رہا مگر پھر