Brailvi Books

مدینےکا مسافر
27 - 32
کَلِمَہ طَیِّبہ کا وِرْد جاری رہا۔ کمزوری کے باعث نمازِ عشاء اشاروں میں ادا کی اور 18 اگست2004؁ میں نمازِفجر مسجد میں ادا کرکے پہنچاتودیکھا بھائی جو سہارے کے بغیراُٹھ نہیں سکتے تھے بغیر سہارے اٹھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور والدہ انہیں سنبھال رہی ہیں ، میں نے قریب پہنچ کر بھائی سے پوچھا، کیا بات ہے کہاں جانا ہے؟ تو بھائی بولے،'' وہ دیکھو سامنے میرے پیر و مرشد امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ تشریف لائے ہیں'' ۔ یہ کہنے کے بعد ان کا جسم ڈھیلاپڑگیا،میں نے سہارا دے کر انہیں بستر پر لِٹایا۔پھر دیکھا تو ان کی روح قفسِ عُنصری سے پرواز کرچکی تھی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ ایسا لگتا ہے دنیا سے قابلِ رشک انداز میں رخصت ہونے والے اِن اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور زمانے کے ولیِ کامل امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے دامن سے نسبت رنگ لے آئی اور انہیں آخِری وَقْت کَلِمَہ نصیب ہوگیا ۔
Flag Counter