Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 4: بلند آواز سے ذکرکرنے میں حکمت
1 - 47
پہلے اِ سے پڑھ لیجئے!
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی، شیخِ طریقت ،امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمّد ا لیا س عطا ؔرقادری رضوی ضیائی دامتْ بَرَکاتُہُمُ الْعالِیہ نے اپنے مخصوص انداز میں سنتوں بھر ے بیانات ، علم و حکمت سے معمورمَدَ نی مذاکراتاور اپنے تربیت یافتہ مبلغین کے ذَرِیعے کچھ ہی عرصے میں لاکھوں مسلمانوں کے دلوں میں مدنی انقلاب برپا کردیاہے، آپ دامتْ بَرَکاتُہُمُ الْعالِیہ کی صحبت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کثیر اسلامی بھائی وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر ہونے والے مَدَ نی مذاکراتمیں مختلف قسم کے مثلاًعقائدو اعمال، فضائل و مناقب ، شریعت و طریقت، تاریخ و سیرت ،سائنس وطِبّ،اخلاقیات و اِسلامی معلومات اور دیگر بَہُت سے موضوعات کے متعلق سُوالات کرتے ہیں اورشیخِ طریقت امیرا ہلسنّت دامتْ بَرَکاتُہُمُ الْعالِیہ انہیں حکمت آموز و عشقِ رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ڈوبے ہوئے جوابات سے نوازتے ہیں۔ امیرِاہلسنّت دامتْ بَرَکاتُہُمُ الْعالِیہ کے ان عطاکردہ دلچسپ اورعلم و حکمت سے لبریز اِرشادات کے مَدَنی پھولوں کی خوشبوؤں سے دنیابھرکے مسلمانوں کومہکانے کے مقدّس جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کی مجلِس مَدَ نی مذ ا کرہ ان مَدَنی مذاکرات کو ضروری ترمیم کے ساتھ تحریری گلدستوں کی صورت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہی ہے ۔ اس مَدَ نی مذاکرہ کے تحریری گلدستہ کا مطالعہ کرنے سے اِن شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ عقائد و اعمال اور ظاہر و باطن کی اصلاح، محبتِ الٰہی عَزَّوَجَلّ َو عشقِ رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم کی لازوال دولت کے ساتھ ساتھ مزید حصولِ علمِ دین کا جذبہ بھی بیدارہوگا۔
	اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
(مجلس مَدَنی مُذاکرہ) 

 			یکم شعبان المعظم ۱۴۲۹ھ؁ / 04 اگست 2008؁
Flag Counter