مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات |
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُود ِپاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فِرِشتے اُس کے لئے اِسْتِغْفار کرتے رہیں گے۔
جواب: اگر کوئی وُضُو کررہا ہو اور رِیح خارج ہوجائے توپہلے دُھلے ہوئے اَعْضائے وُضُو بے دُھلے ہوگئے لہٰذانئے سِرے سے وُضُوکرے ۔ صَدْرُالشَّرِیعہ،بَدْرُالطَّرِیقہ حضرتِ علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:''درمیانِ وُضُو میں اگررِیح خارِج ہویاکوئی ایسی بات ہو جس سے وُضُو جاتا ہے تو نئے سِرے سے پِھر وُضُو کرے وہ پہلے دُھلے ہوئے بے دُھلے ہوگئے۔
(بہارِشریعت حصّہ ۲ص۳۲مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی)
مَعْذورِ شرعی کے بارے میں حکم
مَعْذور شرعی اس حکم سے مُسْتَثْنٰی ہے یعنی دَورانِ وُضُو رِیح کے مَریض کی رِیح خارج ہوگئی یا (پیشاب کے )قَطْرے کے مریض کو قَطْرہ آگیا تواس کے اَعْضاء بے دُھلے نہ ہوں گے بلکہ صِرف اِنہی اَعْضاء کودھوناہو گاجو باقی رہ گئے تھے۔