مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات |
فرمانِ مصطَفٰے(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جو مجھ پر ایک دُرُودشریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کے لئے ایک قِیراط اَجْر لکھتا ہے اور قِیراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے۔
رحمۃ اللہ الباقی اسی کے تحت فرماتے ہيں: ''اور لَو لگائے رکھے کہ مولا عَزَّوَجَلَّ اپنے کرمِ خاص سے قضا نَمازوں کے ضِمْن ميں ان نوافل کا ثواب بھی اپنے خزائنِ غيب سے عطا فرمادے، جن کے اَوقات ميں يہ قضا نَمازيں پڑھی گئيں۔
وَاللہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ ۔
(سُنِّی بِہِشْتِی زِيوَرص۲۴۰فریدبک سٹال مرکزالاولیاء لاہور)
سبزچپل پہنناکیسا؟
سُوال: سبز چپل پہننا جائز ہے یاناجائز؟ جواب: جائز ہے۔ اَلْبَتَّہ سبز سبز گنبد کی نِسبَت کاخیال کرتے ہوئے کوئی اَدَباً نہ پہنے تو خوب۔مجھے تو سبزW.C ،سبز بَیسن نیز اِستِنجاخانہ میں اگر سبز لوٹا ہو تو اُسے اِسْتِعْمال کرنے کو دِل نہیں کرتا بلکہ سبز چادر، سبز کارپٹ، سبزگھاس وغیرہ پربیٹھنا یا اِن پر چلنا اَلْغَرَض سبز رنگ کو قَدْموں تَلے روندنا بھی میرے دِل پر گِراں گزرتاہے اگرچِہ بارہا مجبوری ہوتی ہے