Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 1:وضو کے بارے میں وسوے اور ان کا علاج
1 - 48
پہلے اِ سے پڑھ لیجئے!
                    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ  ؕ 

                             اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ بسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ  ؕ
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اِسلامی کے بانی، شیخِ طریقت ،امیرِاہلسنّت ،عاشقِ ماہِ نُبُوَّت ،آفتابِ قادِریت ،ماہتابِ رَضَویت ، نائبِ اعلیٰ حضرت، پابندِکتاب و سنّت، پیکرِعلم و حکمت، عارِفِ رُمُوزِ حقیقت، واقِفِ اَسرارِ معرفت، حامی سنت،ماحی بدعت ، مؤلِّفِ فیضانِ سنّت حضرت علاّمہ مولیٰنا ابوبلال مُحمّد الیاس عطّار قادِری رَضَوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے مخصوص اندازمیں سنّتوں بھر ے بیانات اور علم و حکمت سے معمور''مَدَ نی مُذا کرا ت'' کے ذَرِیعے کچھ ہی عرصے میں لاکھوں مسلمانوں کے دلوں میں مَدَنی اِنقِلاب برپا کردیاہے، آپ دامت برکاتہم العالیہ کی صُحبت درحقیقت بہت بڑی نعمت ہے، آپ دامت برکاتہم العالیہ کی صحبت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کثیر اسلامی بھائی وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر ہونے والے ''مَدَنی مُذاکرات'' میں مختلف قسم کے مثلاًعقائدو اَعمال ، فضائِل و مَنَاقِب ، شریعت و طریقت ، تاریخ وسیرت، سائنس وطِبّ ،اَخلاقیات و اِسلامی معلومات،
Flag Counter