Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے
67 - 70
تشویش ! سخت تشویش! کی بات ہے ۔یا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہماری مغفرت فرما۔اٰمِین بِجاہِ النَّبِیّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ
کاش! کہ میں دُنیا میں پیدا نہ ہوا ہوتا

قَبر و حَشْر کا سب غم خَتْم ہو گیا ہوتا

تار بن گیا ہوتا مُرشِدی کے کُرتے کا 

مُرشِدی کے سِینے کا بال بن گیا ہوتا

آہ! کثرتِ عصیاں !ہا ئے خوف دوزخ کا

کاش! اس جہاں کا میں نہ بَشَر بنا ہوتا

(ارمغانِ مدینہ ازامیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ)
    اللہُ تعالیٰ ہمیں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی غُلامی اور دعوتِ اسلامی پر اِسْتِقامت عطا فرمائے ، بِلاحِساب مغفرت فرماکر جَنّتُ الفردوس میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کا پڑو س عطا فرمائے اور ہمیں دُنیا وآخرت کی ذِلّت و رسوائی و زوالِ نعمت سے محفوظ فرمائے۔ ہماری، ہمارے ماں باپ اورساری اُمّت کی مغفرت فرمائے۔امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا سا یہ عاطِفت با عافیّت ہمارے سروں پر تادیر قائم و دائم فرمائے اور ان کی بنائی ہوئی مجالس اور اِن کے نگرانوں بالخصوص مرکزی مجلسِ شورٰی کی اطاعت،اخلاص و اِستقامت کے ساتھ نصیب فرمائے۔
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ
Flag Counter