Brailvi Books

مدنی کاموں کی تقسیم
58 - 59
۲۔    اس بات کو یقینی بنائیے کہ شرکاءِ مدنی مشورہ کو مقررہ تاریخ ، دن، وقت اور مقام کی معلومات نیز اگر ضروری ہو تو نکات کی فراہمی ہو چکی ہے ۔

۳۔    مدنی مشورے کا وقت پر آغاز کر دیجئے ۔

۴۔     مدنی مشورہ عام فہم زبان میں کیجئے۔

۵۔    شرکاء کو گفتگو میں شریک رکھئے ۔

۶۔    حکمت و شفقت سے نظم و ضبط اور ماحول کی سنجیدگی کو یقینی بنا ئیے ۔

۷۔    درست فیصلوں تک پہنچنے کیلئے راہیں نکالئے ۔

۸۔    آمرانہ انداز سے اجتناب کیجئے اور ایسا انداز اختیارفرمایئے کہ شر کاء اسلامی بھائیوں میں اعتماد پیدا ہو اور اجنبیت و خوف کی کیفیت جاتی رہے۔ اِس سے تخلیقی ذہن کھل کر سامنے آئیں گے ۔

۹۔     آپ اپنا عندیہ قبل از وقت بیان کرکے شاید شرکاء کی رائے سے محروم ہوجائیں لہٰذا اولاً سب کو اپنا مؤقف کھل کر بیان کر نے دیجئے ہوسکتا ہے کوئی اسلامی بھائی اتنی پیاری رائے دےدے کہ آپ اپنا عندیہ بدلنے پر مجبور ہوجائیں۔ اگر آپ نے پہلے ہی اپنا ذہن دے دیا تو پھر اچھی رائے قبول کرنے میں بھی ''انا '' کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

۱۰۔    جو نکات لکھ لئے گئے ہیں اِن کو ایک نظر دیکھ لیجئے اور اگر کوئی ضروری بات لکھنے سے رہ گئی ہو تو لکھوالیجئے۔

۱۱۔    طے شدہ نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنایئے ۔ 

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم
Flag Counter