سیدناامام احمدبن حنبل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (241-164ھ)اپنی'' مُسْنَد''میں اسود بن عامرسے ،وہ شریک سے ، وہ عطاء بن سائب سے ، وہ ابو یحیٰ اَعْرَج سے اور وہ حضرت سيدناابن عباس رضی اللہ تعالی عنہماسے روایت کرتے ہیں کہ''انہوں نے فرمایا: دو آدمی رسولِ اَکرم،نورِمجسم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اَقدس میں اپنافیصلہ کروانے کے لئے حاضرہوئے ۔ان میں سے ایک کوقسم اٹھانے کاحکم ہوا۔چنانچہ اس نے یوں قسم اٹھائی کہ'' اللہ عزوجل کی قسم جس کے سواکوئی معبودنہیں میرے پاس اس شخص کی کوئی چیز نہیں ۔ '' اسی وقت حضرت سیدناجبرائیلِ امین علیہ السلام نے بارگاہِ رسالت میں حاضرہوکرعرض کی ''يہ شخص جھوٹاہے اوراُس شخص کا اِس کے ذمّے حق ہے۔'' تو رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ اس شخص کو اس کا حق ادا کرے ۔