Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
7 - 105
پہلے اسے پڑھ لیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    تمام تعریفیں اس مختارِ حقیقی اللہ جل مجدہ کے لئے ہیں جس نے اپنے مَحْبُوبِ مُکَرَّم، نَبِی مُعَظَّم،رَسولِ مُحْتَشَمْ حضرت محمدِ مصطفٰی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ظاہری وباطنی ہردوطرح سے فیصلہ فرمانے کی خصوصیت سے نوازاہے ۔

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عزوجل ! اہلسنّت وجماعت کا عقیدہ ہے کہ اللہ عزوجل نے اپنے محبوب ِمکرّم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کوبے شماراختیارات ،خصائص اورفضائل وکمالات عطا فرمائے،یہودیوں کا ساعقیدہ نہیں جوکہتے تھے:
یَدُ اللہِ مَغْلُوۡلَۃٌ ؕ
ترجمہ کنزالایمان:اللہ کا ہاتھ بندھا ہواہے۔(پ6،المائدہ:64)

یعنی معاذ اللہ وہ رزق دینے اور خرچ کرنے میں بخل کرتا ہے ۔

(خزائن العرفان،سورۃ المائدہ،تحت الآ یۃ ۶۴ )

بلکہ ہمارا عقیدہ تویہ ہے:
(1)بَلْ یَدٰہُ مَبْسُوۡطَتٰنِ ۙ
ترجمہ کنزالایمان:بلکہ اس کے ہاتھ کشادہ ہیں۔(پ6،المائدہ:64)
(2) کُلًّا نُّمِدُّ ہٰۤؤُلَآءِ وَ ہٰۤؤُلَآءِ مِنْ عَطَآءِ رَبِّکَ ؕ وَمَا کَانَ عَطَـآءُ رَبِّکَ مَحْظُوۡرًا
ترجمہ کنزالایمان:ہم سب کو مدددیتے ہیں اُن کوبھی اور ان کو بھی تمھارے رب کی عطا سے اور تمہارے رب کی عطا پر روک نہیں۔ ﴿20﴾ (پ15،بنی اسرائیل: 20)

    اپنے پیارے حبیب ،حبیب ِلبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کوکتناعطافرمایااس کی کوئی
Flag Counter