Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
14 - 105
75مرتبہ دیدارِمصطفے:
    آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ بہت بڑے عاشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تھے،اوراس کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ کو پچھتر 75مرتبہ حالتِ بیداری میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی۔
تصانيف:
    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ کو اپنی ذہانت کی بنا پر دولاکھ احادیث یادتھیں۔علمِ حدیث میں دو سوسے زائد کتابیں تصنیف کیں ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ جلیل القدر مفسِّر بھی تھے ۔ تفسیربالماثور میں''الدرالمنثور'' اور لغت میں ''جلالین'' آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ کی قرآن فہمی کا واضح ثبوت ہے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ تصنیف وتالیف کے میدان میں اپنی مثال آپ تھے ،کثرتِ تالیفات میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ کو نہایت بلند مقام حاصل ہے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ کی تصانیف وتالیفات پانچ سو سے زائد ہیں۔آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی چند مشہور کتابوں کے نام یہ ہیں:
    (۱)الدر المنثور فی التفسیر بالماثور(۲)الاتقان فی علوم القران (۳)جمع الجوامع اوالجامع الکبير(۴)الجامع الصغیر(۵)تدريب الراوی فی تقريب النووی (۶)طبقات الحفّاظ(۷)اللائی المصنوعۃ فی الاحادیث الموضوعۃ(۸)قوت المغتذی علی جامع الترمذی(۹)تفسیر جلالین (نصف اول) (۱۰)لباب المنقول فی اسباب النزول(۱۱)الدررالکامنہ فی اعیان المئۃ الثامنۃ (۱۲)الحاوی للفتاوی
Flag Counter