Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
12 - 105
تعارُفِ مصنّف 

نام ونسب:
    لقب: جلال الدین ،کنیت:ابو الفضل ،نام ونسب:عبد الرحمن بن ابو بکر بن محمد بن ابو بکر بن عثمان بن محمد بن خضر بن ایوب بن محمد بن ہمام ،اورنسبت:الخضیری المصری السیوطی الشافعی رحمہم اللہ تعالیٰ
ولاد ت باسعادت:
     آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ ۸۴۹ ؁ہجری دریائے نیل کے کنارے قدیم قصبہ سیوط میں پیدا ہوئے ،اسی نسبت سے آپ کو سیوطی کہا جاتاہے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ ابھی پانچ برس کے تھے کہ والدِگرامی قدس سرہ السامی انتقال فرماگئے ۔
تعلیم وتربيت:
     امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صرف نامور مصنف ، بلند پایہ مفسر ، محدث ، فَقیہ،ادیب، شاعر،مؤرّخ اورماہر لغت ہی نہ تھے بلکہ اپنے زمانے کے مجدِّدبھی تھے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا حافظہ نہایت قوی تھا، آٹھ برس کی عمرمیں قرآن مجیدحفظ کرلياپھردیگر علوم وفنون کے حصول میں مصروف ہوگئے، علمِ حدیث میں بدرالمحدثین علامہ بدرالدین عینی حنفی علیہ رحمۃ اللہ الغنی ، حافظ سخاوی علیہ رحمۃ اللہ الکافی اور دیگرجلیل القدر محدثین رحمہم اللہ تعالیٰ سے استفادہ کیا۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ نے تصوف اور سلوک کی منازل مشہور صوفی بزرگ شیخ کمال الدین محمد بن محمد مصری شافعی عليہ رحمۃاللہ الوافی کے زیر سایہ طے کیں اورانہی کے دستِ مبارک سے خرقہ ـ  تصوف پہنا او ر خَلقِ خدا کو فیض یاب کیا۔
Flag Counter