مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے |
شواہدکے مطابق فرمائیں یااصل حقائق کی بنا پر۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے بہت سارے معاملات کے فیصلے اصل حقائق کے مطابق فرمائے حالانکہ ظاہری شواہداس کے برعکس تھے جس طرح حضرت سیدنا خضرعلیہ السلام کاباطنی علم کی بناپربچے کوقتل کرنے کا فیصلہ کرنا اس کے حقیقت پر آگاہی کے سبب تھاجبکہ حضرت سیدناموسیٰ کلیم اللہ علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام ظاہرِ شریعت پر عمل پیرا تھے اس لئے انہوں نے حضرت سیدنا خضر علیہ السلام کے فیصلوں پر اعتراض کیا اورہمارے آقا ومولیٰ حضرت سیدنا محمدِمصطفٰی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کواللہ عزوجل نے دونوں علوم عطافرمائے یعنی خواہ ظاہر کے مطابق فیصلہ فرمائیں یاباطن کے مطابق۔ یقینایہ کتاب بڑی اَہمیَّت کی حامل ہے ،اس کتاب کی افادیت کے پیش نظرتبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیرتحریک'' دعوتِ اسلامی'' کی مجلس المدینۃالعلمیۃکے شعبہ تراجِمِ کتب کی طرف سے اس کتاب کااُردو ترجمہ بنام''مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روشن فیصلے '' پیش کیاجارہاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اِسلامی بھائی اس سے مستفید ہوسکیں۔ ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمورکاخیال رکھاگیاہے: ٭۔۔۔۔۔۔ترجمہ میں حتَّی الامکان آسان اور عام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ ٭۔۔۔۔۔۔احادیث کی تخریج اصل ماخذسے کرنے کی کوشش کی گئی ہے اورباقی حوالہ جات میں جوکتب دستیاب ہوسکیں ان سے تخریج کی گئی ہے۔ ٭۔۔۔۔۔۔آیات کاترجمہ اِمام اہلِ سنت، مجدِددین وملت الشاہ اِمام احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے شہرہ آفاق ترجمہ قرآن''کنزالایمان''سے لیا گیاہے۔ ٭۔۔۔۔۔۔ مشکل الفاظ کے معانی ومطالب بریکٹ میں لکھ دئیے گئے ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔کئی الفاظ پراعراب لگا دئیے گئے ہیں۔ ٭۔۔۔۔۔۔ اکثر مقامات پرتراجِم اَعلام (یعنی کتاب میں آنے والے ائمہ کرام وبزرگان دین کے نا م مع ولدیت،کنیت، لقب، تصانیف ، سنِ وفات اور دیگراوصاف بیان کرنے کا اہتمام کیاہے تاکہ قاری فروغِ علمِ دین میں ان کی جدّ وجہد سے واقف ہوجا ئے اور مصنف و مؤلف کی ذات وصفات اور علمی مقام ومرتبہ واضح ہوجائے ) اورتراجِم کتب (یعنی کتاب کاپورانام ،مصنف ومؤلف اور محشّی کا نا م مع ولدیت، کنیت ، لقب ، تاریخِ وفات ذکر کئے ہیں تاکہ اس کتاب کی مکمل معرفت حاصل ہوجائے۔ ) بیان کرنے کا اہتمام کیاگیاہے۔ ٭۔۔۔۔۔۔ مصنف کی طرف سے بیان کردہ تفصیل کو من و عن درج کردیاگیاہے۔ الغرض!یہ کتاب آپ تک پہنچانے کے لئے '' دعوتِ اسلامی'' کے مدنی اسلامی بھائیوں نے مسلسل کوشش کی ہے۔اگر اس ترجمہ میں کوئی خوبیاں ہیں تو اللہ عزوجل کی عطا،میٹھے میٹھے مصطفٰی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی عنایتوں اورعلماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ بالخصوص شیخ طریقت اَمیرِاہلسنت حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطارقادری مدظلہ العالی کی برکتوں کا نتیجہ ہے اوراگر اس میں کوئی خامی ہو تو ہماری نادانستہ کوتاہی کی وجہ سے ہے۔ اس کتاب کامطالعہ کر نے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں سے گزارش ہے کہ اسے نہ صرف خود پڑھیں بلکہ دوسروں کوبھی اس کے پڑھنے کا ذہن دے کرنیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیں اِنْ شَاءَ اللہ عزوجل!اس کی برکت سے آپ کودین ودنیاکی نعمتیں حاصل ہوں گی ۔اللہ عزوجل سے دعاہے کہ ہمیں''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پرعمل اور مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی توفیق عطا فرمائے اوردعوت اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
شعبہ تراجِم کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ)