لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ) |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عزَّوجلَّ نے انسانوں کی تخلیق فرمائی اوران کی ہدایت وراہنمائی کے لئے وقتاً فوقتاً انبیاء ورسل علیہم الصلٰوۃ والسلام مبعوث فرمائے جنہوں نے انسانیت کو اللہ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکْ کی بارگاہ میں سر نِگوں کیا اور ان کے ظاہر وباطن کو ہر طرح کی آلودگیوں سے پاک فرمایا۔سب سے آخر میں اللہ ربُّ العزَّت نے اپنے محبوبِ پاک، حضور سیِّدُ المرسلین، خاتم النبیین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو تمام انسانیت کے لئے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا ۔چنانچہ، اللہ عزَّوجلّ ارشادفرماتاہے:
وَمَاۤ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیۡنَ ﴿107﴾
ترجمہ کنز الایمان:اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لئے۔(پ17،الانبیآء:106) حضورنبی پاک،صاحب لولاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اپنی امت کوعلم سے مزین کیااورانہیں ظاہروباطن کی پاکیزگی عطافرمائی ۔جیسا کہ اللہ عزَّوجلَّ نے قرآن حکیم میں ارشاد فرمایا:
کَمَاۤ اَرْسَلْنَا فِیۡکُمْ رَسُوۡلًا مِّنۡکُمْ یَتْلُوۡا عَلَیۡکُمْ اٰیٰتِنَا وَیُزَکِّیۡکُمْ وَیُعَلِّمُکُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَیُعَلِّمُکُمۡ مَّا لَمْ تَکُوۡنُوۡا تَعْلَمُوۡنَ ﴿151﴾
ترجمہ کنز الایمان:جیسا ہم نے تم میں بھیجا ایک رسول تم میں سے کہ تم پر ہماری آیتیں تلاوت فرماتا ہے اور تمہیں پاک کرتا اور کتاب اور پختہ علم سکھاتا ہے اور تمہیں وہ تعلیم فرماتا ہے جس کا تمہیں علم نہ تھا۔(پ2، البقرۃ،151) اس سے یہ بھی معلوم ہواکہ ظاہروباطن کی پاکیزگی کے لئے علم کاہونابے حد ضروری ہے ۔اور ظاہروباطن کی پاکیزگی ہی کو اصلاحِ نفس کانام دیاجاتاہے ۔پھریہ کہ علم کے حصول کاحکم توحدیث شریف میں بڑے واضح طورپردیاگیاہے ۔ چنانچہ، حضورنبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمایا:
''طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌعَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ وَمُسْلِمَۃٍ
ترجمہ:ہرمسلمان مردوعورت پرعلم حاصل کرنافرض ہے۔
''(المقاصدالحسنۃ،حرف الطاء المھملۃ،الحدیث:۶۶۰،ص۲۸۲) (ابن ماجۃ،کتاب السنۃ،باب فضل العلماء والحث علی طلب العلم،الحدیث۲۲۳،ص۲۴۹۱)
سیدی اعلی حضرت ،امام اہلسنت،مجدددین وملت ،حامی سنت،ماحی شرک و بدعت امام احمدرضاخان علیہ رحمۃالرحمن اس حدیث پاک کی شرح کرتے ہوئے ارشادفرماتے ہیں:''ہر اس شخص پر اُس کی حالت موجودہ کے مسئلے سیکھنا فرض عین ہے اور انہیں میں سے ہیں مسائل حلال وحرام کہ ہرفردِبشر(یعنی انسان) ان کا محتاج ہے اور مسائلِ علمِ قلب یعنی فرائضِ قَلْبِیَّہ مثل تواضع