Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
110 - 415
فَکَاَنَّمَا زَارَنِیْ فِی حَیَاتِی
ترجمہ:جس نے میرے وصال کے بعد میری زیارت کی گویا اس نے میری زندگی میں میری زیارت کی۔''
 (شعب الایمان للبیھقی ،باب فی المناسک ،فضل الحج والعمرۃ ،الحدیث۴۱۵۱،ج۳،ص۴۸۸)
    نبئ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے:
''مَنْ وَجَدَ سَعَۃً وَلَمْ یَزُرْنِی فَقَدْ جَفَانِی
ترجمہ:جس شخص نے طاقت ہونے کے با وجود میری زیارت نہ کی اس نے مجھ سے جفا کی۔''
 (الکامل فی ضعفاء الرجال لابن عدی ،الرقم۱۹۵۶،النعمان بن شبل،ج۸،ص۲۴۸) من وجد سَعَۃ:بدلہ:من حج البیت)
    نبئ رحمت ،شفیعِ اُمّت ،قاسمِ نعمت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ شفاعت نشان ہے:
مَنْ جَاءَ نِیْ زَائِرًا لَا یَھُمُّہ، اِلَّازِیَارَتِیْ کَانَ حَقًّا عَلٰی اللہِ تَعَالٰی اَنْ اَکُوْنَ لَہٗ شَفِیْعًا۔
ترجمہ:جو شخص میری زیارت کے لئے آئے اور میری زیارت کے سوا اس کا کوئی مقصد نہ ہو تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذمۂ کرم پر ہے کہ میں اس کی شفاعت کروں۔
(المعجم الکبیر ،الحدیث۱۳۱۴۹،ج۱۲،ص۲۲۵،بتغیرٍ قلیلٍ)
مدینۂ پاک میں داخل ہونے کے آداب:
    جو شخص نبئ اَکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی زیارت کا ارادہ کرے تو وہ راستے میں کثرت سے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درود شریف پڑھے جب مدینہ منورہ کی دیواروں اور درختوں پر نظر پڑے تو کہے:''
اَللّٰھُمَّ ھٰذَا حَرَمُ رَسُوْلِکَ،وَاجْعَلْہُ لِیْ وِقَایَۃً مِّنَ النَّارِ،وَاَمَانًا مِّنَ الْعَذَابِ وَسُوْ ءِ الْحِسَاب
ترجمہ: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! یہ تیرے رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا حرم پاک ہے۔ اسے میرے لئے جہنم کی آگ سے رکاوٹ بنادے اور عذاب اور برے حساب سے امن کا باعث بنا ۔''

    داخل ہونے سے پہلے حرَّہ کے کنوئیں سے غسل کرے ، خوشبو لگا ئے اور نہایت پاک صاف کپڑے پہنے ۔پھر تو اضع کے ساتھ تعظیم بجا لاتے ہوئے داخل ہو اور بارگاہِ الٰہی میں عرض کرے :
''بِسْمِ اللہِ وَ عَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللہِ رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَل لِّیْ مِن لَّدُنْکَ سُلْطَانًا نَّصِیْرًا
ترجمہ: اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے اور رسول اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی ملت پر، اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ! مجھے سچائی کے ساتھ داخل کر اور سچائی کے ساتھ با ہر نکال اور اپنی طر ف سے میرے لئے مد د گار غلبہ عطا فرما۔''
مسجد نبوی علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام میں داخل ہونے کے آداب:
    پھر مسجد شریف کا ارادہ کرے اور داخل ہو کر منبر کے پاس دو رکعتیں ادا کرے، منبر شریف کے پائے کو اپنے دائیں
Flag Counter