Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
70 - 692
مُرتَد کی اولاد حرامی ہوتی ہے
سُوال:کیا مُرتَد کی اولاد حرامی ہو گی؟
جواب:جی ہاں۔میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فُقَہائے کرام رَحِمَھُمُ اللہُ السَّلام سے نَقل کرتے ہیں:جو شخص معاذَاللہ مُرتَد ہو جائے اُس کی عورت حرام ہو جاتی ہے ، پھر اسلام لائے تو اُس سے جدید نکاح کیاجائے ۔اس سے پہلے اس کلِمۂ کفر کے بعد کی صُحبت سے جو بچّہ ہو گا حرامی ہو گا اور یہ شخص اگر عادت کے طور پر کلمهٔ شہادت پڑھتا رہے کچھ فائدہ نہ دے گا جب تک اپنے اس کُفر سے توبہ نہ کرے کہ عادت کے طور پرمُرتَد کے کلمہ پڑھنے سے اس کا کُفر نہیں جاتا ۔
(فتاوٰی رضویہ ج14 ص 299۔300)
کیا مُرتد کے تمام اعمال ضائِع ہوجاتے ہیں؟
سُوال:کیا کلمہ  کُفْر بکنے سے تمام اَعمال اَکارَت ہو جاتے ہیں ؟
جواب: کُفْر قَطْعی بک کریا اِس طرح کا فِعلِ کفر کر کے جو کافر ومُرتَدہوا اس کے تمام اَعْمال برباد ہو جاتے ہیں۔ پارہ2 سُورَۃُ الْبَقَرَہ آیت نمبر217میں فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
Flag Counter