Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
389 - 692
 فَرضیَّت ثابِت ہو تی ہے۔
'' گناہ کرکے توبہ کرنا اللہ کی سُنَّت ہے'' کہنا کیسا؟
سُوال:زَید نے کہا کہ گُناہ کرکے توبہ کرنا خود اللہ عَزَّوَجَلَّ کی سنّت ہے۔کیا ایسا کہنا  کُفر نہیں؟
جواب: ضَرور کُفر ہے۔ اِس قَولِ بد تَراَز بَول(1) کا ظاہِرو واضِح مَفہُوم ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ کے لئے گُناہ و توبہ کا اِثِبات (یعنی اِقرار)اور اللہ المُبین عَزَّوَجَلَّ کی سخت ترین توہین ہے اور یہ صَریح  کُفْرہے۔کہنے والا اسلام سے خارِج ہو گیا ۔
گناہ کو اچّھا جاننا کیسا؟
سُوال:گناہ کواچّھا جاننا کیسا؟
جواب:صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی ارشاد فرماتے ہیں :''جو شخص مَعصِیَّت(یعنی اللہ و رسول کی نافرمانی)کرے اس کو اچّھا بتانااس کے یہ معنیٰ ہوتے ہیں کہ گناہ گناہ نہیں اور جس گناہ کا ثُبوت نصِّ قَطعی سے ہو اس کے معصِیَّت ہونے کا انکار کفر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ

(1) بَول یعنی پیشاب۔
Flag Counter